معراج ملک پوسٹل بیلٹ پیپز کے ذریعے جیل سے ووٹ ڈالیں گے
جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر نے ضلع جیل کٹھوعہ کے سپرنٹنڈنٹ کو پوسٹل بیلٹ پیپرز روانہ کیے ہیں، جہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں، تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
Mehraj


جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر نے ضلع جیل کٹھوعہ کے سپرنٹنڈنٹ کو پوسٹل بیلٹ پیپرز روانہ کیے ہیں، جہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں، تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

ذرائع کے مطابق، قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری اور ریٹرننگ آفیسر منوج پنڈتا نے معراج ملک کے لیے بیلٹ پیپرز بذریعہ ڈاک ارسال کیے تاکہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر ایم ایل اے تین ووٹ ڈالنے کا حقدار ہوتا ہے، اس لیے تین بیلٹ پیپرز بھیجے گئے ہیں، جو مہر بند لفافے میں روانہ کیے گئے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کو معراج ملک کی شناخت کی تصدیق کے لیے ایک اعلامیہ پر دستخط کرنا بھی ضروری ہوگا۔ قواعد کے مطابق، ملک 24 اکتوبر کو طے شدہ پولنگ تاریخ سے قبل اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

نمائندگیِ عوام ایکٹ 1951 کے تحت نظر بند افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے، البتہ مقدمات کا سامنا کر رہے زیرِ سماعت قیدیوں یا سزا یافتہ مجرموں کو یہ حق حاصل نہیں۔ چونکہ معراج ملک اس وقت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں، اس لیے انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نمائندگیِ عوام ایکٹ 1951 کی دفعہ 62 کی ذیلی شق (5) کے مطابق، جو افراد قید یا پولیس حراست میں ہیں، وہ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوتے۔ تاہم، اسی شق کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی اُن افراد پر لاگو نہیں ہوتی جو کسی بھی موجودہ قانون کے تحت حفاظتی حراست میں ہوں۔

یہ قانونی شق واضح کرتی ہے کہ حفاظتی حراست میں رکھے گئے افراد اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہیں ہوتے اور تمام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، راجیہ سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ایسے ووٹروں کی تفصیلات طلب کی تھیں جو اس وقت حراست میں ہیں، ساتھ ہی ان جیلوں کی معلومات بھی مانگی گئی تھیں جہاں انہیں رکھا گیا ہے۔ بعد ازاں، جموں و کشمیر انتظامیہ نے معراج ملک سے متعلق تمام تفصیلات ریٹرننگ آفیسر کو فراہم کر دی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande