گورکھا لینڈ مذاکرات کے لیے ثالث کی تقرری پر بنگال میں سیاسی کشمکش شروع
کولکاتا، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گورکھا لینڈ مسئلہ کے مستقل سیاسی حل کے لئے سابق نائب قومی سلامتی مشیر اور بارڈر سیکورٹی فورس کے سابق ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ کو مذاکرات کار کے طور پر مقرر کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے نے مغربی بنگال میں ایک سیاسی تناز
گورکھا لینڈ مذاکرات کے لیے ثالث کی تقرری پر بنگال میں سیاسی کشمکش شروع


کولکاتا، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گورکھا لینڈ مسئلہ کے مستقل سیاسی حل کے لئے سابق نائب قومی سلامتی مشیر اور بارڈر سیکورٹی فورس کے سابق ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ کو مذاکرات کار کے طور پر مقرر کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے نے مغربی بنگال میں ایک سیاسی تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

مجوزہ گورکھا لینڈ ریاست میں دارجلنگ، کالمپونگ، کرسیونگ اور شمالی بنگال کے ترائی اور ڈوارس علاقوں کے کچھ حصوں کو شامل کرنے کا دیرینہ مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مستقل سیاسی حل کے حصے کے طور پر شمالی بنگال کے 11 پہاڑی قبائل کو درج فہرست ذات کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دو پہاڑی پارٹیوں - بمل گرونگ کے گورکھا جن مکتی مورچہ اور گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ کے صدر مان گھیسنگ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دارجلنگ سے بی جے پی ایم پی راجو بستا نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا، یہ پہلا موقع ہے جب مرکزی حکومت نے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے ایک مذاکرات کار کا تقرر کیا ہے۔ اس سے حکومت کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے اور پہاڑیوں میں امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گرونگ نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، پہاڑیوں کے لوگوں نے طویل عرصے سے مرکزی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مکالمہ کارکی تقرری اس سمت میں پہلا قدم ہے۔

گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ کے صدر مان گھیسنگ نے مرکز کا شکریہ ادا کیا اور کہا، یہ ایک مستقل سیاسی حل کی طرف ایک درست پہل ہے۔

تاہم، حکمراں ترنمول کانگریس اور اس کی حلیف بھارتیہ گورکھا ڈیموکریٹک فرنٹ – جو اس وقت گورکھا لینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن چلاتی ہے – نے مرکز کے اس اقدام کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی چال قرار دیا ہے۔

بھارتیہ گورکھا پرجاتنترک مورچہ کے بانی اور گورکھا لینڈ ٹیریٹوریل ایڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیت تھاپا نے کہا، مرکزی حکومت کو بہت پہلے ایک مذاکرات کار کا تقرر کر دینا چاہیے تھا۔ اس فیصلے کا وقت بتاتا ہے کہ یہ اقدام محض دھوکہ دہی ہے۔ اس سے قبل، جب ہم نے بار بار بات چیت کا مطالبہ کیا، تو انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر گوتم دیب نے کہا، پہاڑوں کے لوگ ترقی چاہتے ہیں، جسے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ریاستی حکومت یقینی بنا رہی ہے۔ مرکز کا یہ اعلان محض انتخابی چال ہے اور اس سے پہاڑیوں کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande