بسوناتھ (آسام)، 18 اکتوبر (ہ س) ۔
ستیا پولیس نے انسداد منشیات آپریشن میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی منشیات ضبط کی اور دو گانجا اسمگلروں کو گرفتار کیا۔
ستیا اور بسوناتھ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مودوئی گاو¿ں میں دیپانکر راجکھوا کے گھر پر اچانک چھاپہ مارا۔ پولیس نے گھر سے 85 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت دیپانکر راجکھوا اور سورین بورا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس منشیات سپلائی کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہدوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ