شیئر مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن تیزی، سینسیکس 485 پوائنٹستک ا چھلا
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔شیئر بازار ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو سبز نشان میں بند ہوا۔ بڑے بینکوں اور پیٹرولیم شیئروں میں خریداری اور غیر ملکی فنڈز کی خریداری سے مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا۔ سینسیکس نے 485 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی،
Stock market rises for 3rd consecutive day, Sensex jumps 485 pts


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔شیئر بازار ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو سبز نشان میں بند ہوا۔ بڑے بینکوں اور پیٹرولیم شیئروں میں خریداری اور غیر ملکی فنڈز کی خریداری سے مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا۔ سینسیکس نے 485 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی، جبکہ نفٹی 25,700 پوائنٹس کے اوپر بند ہوا۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئروں والا سینسیکس اتار -چڑھاو¿ بھرے کاروبار میں 484.53 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 83,952.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر، یہ 704.58 پوائنٹس بڑھ کر 84,172.24 پر پہنچ گیا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 124.55 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 25,709.85 پر بند ہوا۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں شامل ایشین پینٹس نے سب سے زیادہ 4.18 فیصد اضافہ درج کیا۔ مہندرا اینڈ مہندرا، بھارتی ایرٹیل، ہندوستان یونی لیور، آئی ٹی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ دریں اثنا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ایٹرنل، ٹیک مہندرا اور ٹاٹا گراوٹ درج کرنے والوں میں شامل رہے ۔

اس کے علاوہ ایشیائی بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی مثبت دائرے میں بند ہوا جب کہ جاپان کا نکیئی 225 انڈیکس، شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ گراوٹ کے ساتھ بند ہوا جبکہ یورپیبازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔

غور طلب ہے کہ ایک دن پہلے، 30 شیئروں والا سینسیکس 862.23 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد چھلانگ لگا کر 83,467.66 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دریں اثنا، 50 شیئروں والا این ایس ای نفٹی 261.75 پوائنٹس یعنی 1.03 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,585.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande