ہندوستان کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ اے ٹیم کا اعلان، باووما کی دوسرے ان آفشیل ٹیسٹ میں واپسی
ہندوستان کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ اے ٹیم کا اعلان، باووما کی دوسرے ان آفشیل ٹیسٹ میں واپسی نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ کرکٹ ساوتھ افریقہ (سی ایس اے) نے جمعرات کو ہندوستان کے دورے کے لیے اپنی ’’اے‘‘ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ یہ دورہ 30 اکتوبر سے بنگل
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ڈبلیو ٹی سی فاتح کپتان ٹیمبا باووما


ہندوستان کے دورے کے لیے جنوبی افریقہ اے ٹیم کا اعلان، باووما کی دوسرے ان آفشیل ٹیسٹ میں واپسی

نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ کرکٹ ساوتھ افریقہ (سی ایس اے) نے جمعرات کو ہندوستان کے دورے کے لیے اپنی ’’اے‘‘ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ یہ دورہ 30 اکتوبر سے بنگلورو میں دو چار روزہ ان آفشیل ٹیسٹ میچوں سے شروع ہوگا۔ دوسرا چار روزہ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ دونوں مقابلے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں 13 سے 19 نومبر تک راجکوٹ میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔ یہ دورہ جنوبی افریقہ کی سینئر ٹیم کے ہندوستان کے دورے سے قبل ایک مشقی (پریکٹس) دورہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ڈبلیو ٹی سی کے فاتح کپتان ٹیمبا باووما چوٹ سے صحت یاب ہو کر دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں واپسی کریں گے۔

وہیں، ہندوستان اے ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ اے ٹیم کی مکمل ٹیم

غیر سرکاری ٹیسٹ کے لیے ٹیم:

مارکویس ایکر مین، ٹیمبا باووما، اوکہلے سیلے، زبیر حمزہ، جورڈن ہر مین، روبن ہر مین، رائیولڈو مونسامی، تشیپو موریکی، مہلالی مپونگوانا، لیسیگو سینوکوانے، پرینلن سبریائن، کائل سیمونڈز، تشیپو ندواندوا، جیسن اسمتھ، تیان وان وورین، کوڈی یوسف۔

ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم:

مارکویس ایکر مین، اوٹنائل بارٹ مین، بیورن فارچیون، جورڈن ہر مین، روبن ہر مین، کوینا مافاکا، رائیولڈو مونسامی، تشیپو موریکی، مہلالی مپونگوانا، نکابا پیٹر، ڈیلانو پوٹگیٹر، لوان ڈرے پریٹوریس، سینی تھیمبا کویشیلے، جیسن اسمتھ، کوڈی یوسف۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande