تاریخ کے آئینے میں 17 اکتوبر : برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا قیام
تاریخ کے آئینے میں 17 اکتوبر : برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا قیام برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی بنیاد 18 اکتوبر 1922 کو برطانیہ میں رکھی گئی تھی۔ ابتدا میں اس کا نام برٹش براڈکاسٹنگ کمپنی تھا، جسے ریڈیو آلات بنانے والے ایک گروپ نے مل کر
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا قیام


تاریخ کے آئینے میں 17 اکتوبر : برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا قیام

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی بنیاد 18 اکتوبر 1922 کو برطانیہ میں رکھی گئی تھی۔ ابتدا میں اس کا نام برٹش براڈکاسٹنگ کمپنی تھا، جسے ریڈیو آلات بنانے والے ایک گروپ نے مل کر قائم کیا تھا تاکہ ریڈیو نشریات کا آغاز کیا جا سکے۔ اس وقت ریڈیو ایک نیا ذریعہ تھا اور بی بی سی نے اسے عوامی ابلاغ کے ایک اہم وسیلے کے طور پر مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سال 1927 میں برطانوی حکومت نے اس کمپنی کو ایک سرکاری کارپوریشن کا درجہ دیا اور اس کا نام بدل کر برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) رکھا گیا۔ بی بی سی کا نعرہ ہے - ’’ملک، ملک سے امن کی بات کرے‘‘۔

وقت کے ساتھ بی بی سی نے ریڈیو سے آگے بڑھ کر ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا تک اپنی رسائی حاصل کی۔ آج یہ دنیا کی قدیم ترین اور معزز عوامی نشریاتی اداروں میں سے ایک ہے، جو عالمی سطح پر خبروں، تفریح اور تعلیم سے متعلق اعلیٰ معیار کا مواد پیش کرتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1898 -امریکہ نے اسپین سے پورٹو ریکو پر قبضہ کر لیا۔

1925 - مشہور ہندوستانی تھیٹر ڈائریکٹر اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے سابق ڈائریکٹر ابراہیم الکازی پیدا ہوئے۔

1925 - اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن دت تیواری پیدا ہوئے۔

1944 -دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی سے چیکوسلواکیہ کی آزادی کے لیے سوویت یونین نے لڑائی کا آغاز کیا۔

1950 - ہندی فلموں کے معروف اداکار اوم پوری پیدا ہوئے۔

1972 -پہلا کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر ایس اے-315کا بنگلور میں تجربہ کیا گیا۔

1980 -پہلی ہمالیائی کار ریلی کو بمبئی (ممبئی) کے بریبورن اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

1985 -پوری دنیا میں سخت مخالفت کے باوجود جنوبی افریقی حکومت نے سیاہ فام شاعر بینجامن مولویس کو پھانسی دی۔

1991 -جنوب مغربی ایشیا اور جنوب مشرقی یورپ کے سنگم پر واقع آذربائیجان نے اُس وقت کے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔

1995 -کولمبیا کے شہر کارٹاجینا میں غیر وابستہ ممالک کی گیارہویں سربراہی کانفرنس کا آغاز ہوا۔

1998 -ہندوستان اور پاکستان ایٹمی خطرات کو روکنے پر متفق ہوئے۔

2000 -سری لنکا میں پہلی بار حزبِ مخالف کے رکن انورا بھنڈار نائیکے کو پارلیمان کا اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوا۔

2004 -بدنام زمانہ صندل اسمگلر ویرپن مارا گیا۔

2004 -میانمار کے وزیراعظم کھن نیونٹ کو بدعنوانی کے الزامات میں برطرف کر کے نظر بند کر دیا گیا۔

2005 -پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے لائن آف کنٹرول کو زلزلہ امدادی کاموں کے لیے کھولنے کی تجویز دی۔

2007 -آٹھ سال بعد بے نظیر بھٹو اپنے وطن پاکستان واپس لوٹیں۔ ان کی موٹر کار ریلی پر ہونے والے خودکش حملے میں 139 افراد جاں بحق اور 450 زخمی ہوگئے، تاہم بھٹو بال بال بچ گئیں۔

2007 -کینیڈا کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں نے میانمار کی حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سو چی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینے کی تجویز منظور کی۔

2007 -دور دراز خلا میں زندگی کی تلاش کے لیے ہیٹ کریک (سان فرانسسکو) کے علاقے میں ایلن ٹیلی اسکوپ ایرے (اے ٹی اے) نصب کیا گیا۔

2008 -اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایاوتی نے رائے بریلی کی ریلوے کوچ فیکٹری کے لیے 189.25 ایکڑ زمین ریلوے وزارت کو واپس کر دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande