تاریخ کے آئینے میں 16 اکتوبر : 1968 میں ہرگوبند کھورانا کو طب کے شعبے میں نوبل انعام ملا
ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں ڈاکٹر ہرگوبند کھورانا کو 1968 میں فزیالوجی یا میڈیسن میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ رابرٹ ڈبلیو ہولی اور مارشل ڈبلیو نیرنبرگ کے ساتھ شیئر کیا۔
ان کی یہ کامیابی جینوں کی ساخت اور پروٹین کی ترکیب کے عمل کو سمجھنے میں ایک تاریخی قدم ثابت ہوئی۔ کھورانا نے دکھایا کہ کس طرح ڈی این اے کے چار کیمیائی اجزا (اڈینائن، سائٹوسین، گوانائن، اور تھامین) مختلف ترتیبوں میں مل کر زندگی کے لیے ضروری پروٹین بناتے ہیں۔
ان کی تحقیق نے جدید بائیو ٹیکنالوجی اور جینیات کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں انہوں نے مصنوعی جین بنا کر ایک اور بڑا سائنسی انقلاب برپا کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1854 - مشہور مصنف آسکر وائلڈ پیدا ہوئے۔
1905 - لارڈ کرزن کے ذریعہ بنگال کی پہلی تقسیم۔
1939 - جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی سرزمین پر پہلا حملہ کیا۔
1944 - معروف ہندوستانی طبلہ نواز لچھو مہاراج پیدا ہوئے۔
1945 - اقوام متحدہ نے خوراک کا عالمی دن منانا شروع کیا، جس کا مقصد بھوک اور غذائیت کی کمی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
1946 - نیورمبرگ میں جنگی جرائم کے مرتکب دس نازی رہنماوں کو پھانسی دی گئی۔
1948 - مشہور اداکارہ اور بھرت ناٹیم ڈانسر ہیما مالنی پیدا ہوئیں۔
1948 - اوڈیشہ کے 14ویں وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک پیدا ہوئے۔
1951 - پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
1959 - خواتین کی تعلیم کے لیے قومی کونسل قائم ہوئی۔
1964 - چین نے اپنا پہلا ایٹمی تجربہ کیا۔
1984 - جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمنڈ ٹوٹو کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
1995 - 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ فاتح ہندوستانی باکسر امت پنگھال پیدا ہوئے۔
1995 - ہندوستانی خواتین کرکٹر ویدا کرشنامورتی پیدا ہوئیں۔
1996ء گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں زیادہ ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے 84 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔
1999 - امریکہ نے فوجی حکمرانی کے خلاف احتجاجاً پاکستان پر پابندیاں عائد کر دیں۔
2000 - ہندوستانی ویٹ لفٹر سنکیت مہادیو پیدا ہوئے۔
2002 - 14ویں ایشین گیمز میں سونے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی سنیتا رانی سے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ان کے تمغے چھین لیے گئے۔
2003 - ملیالم فلم ساز اڈور گوپا کرشنن کو فرانس کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’کمانڈر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز‘ سے نوازا گیا۔
2004 - دارفور میں مرنے والوں کی تعداد 70,000 تک پہنچ گئی۔ امریکہ نے ابو مصعب الزرقاوی کی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
2005 - جی- 20ممالک نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف میں اصلاحات پر اتفاق کیا۔
2011 - 100 سالہ ہندوستانی نژاد رنر فوجا سنگھ نے سب سے بڑی عمر میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھن مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔
2011 - 100 سال کی عمر کو پہنچنے والے فوجی سنگھ نے تالیوں کی گرج میں صرف آٹھ گھنٹے میں فنش لائن عبور کی۔
2012 - نظام شمسی سے باہر ایک نیا سیارہ الفا سینٹوری بی بی دریافت ہوا۔
2013 - جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاوس کے پاکسے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل لاو ایئر لائن کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 49 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن