مرادآباد، 17 اکتوبر (ہ س)۔
دہلی روڈ واقع مارڈرن اسکول میں براس سٹی سہودیا کے زیراہتمام چار روزہ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کو منعقد ہوا۔ پرنسپل شکیل احمد نے میچ کا افتتاح کیا۔
آرگنائزنگ سیکرٹری شہویز علی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے آخری دن ٹائٹل میچ ماڈرن پبلک سکول (ایم پی ایس) اور آر ایس ڈی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم پی ایس کی ٹیم فاتح بنی۔
آر ایس ڈی اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا۔ ماڈرن پبلک سکول نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آر ایس ڈی اکیڈمی خراب آغاز کے بعد 12 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز ہی بنا سکی۔ ایم پی ایسصرف 31 رنز سے جیت گیا، اور آر ایس ڈی اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ایم پی ایس کے یش ویاس، بہترین بلے باز کا ایوارڈ آر ایس ڈی اکیڈمی کے انوراگ کو اور بہترین بولر کا ایوارڈ شرڈی سائی کے سرویش راجس کو ملا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ