۔ملزم کے قبضے سے 13.58 گرام ایم ڈی ایم برآمد
گروگرام، 13 اکتوبر (ہ س)۔ پولیس نے نائیجیرین شہری سمیت دو مشتبہ افراد کو غیر قانونی منشیات (ایم ڈی ایم اے ) کی فروخت اور سپلائی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان سندیپ کمار نے پیر کو بتایا کہ ملزم سے 13.58 گرام منشیات ایم ڈی ایم اے برآمد کی گئی ہے۔ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
معلومات کے مطابق، کرائم برانچ فرخ نگر ضلع گروگرام کی پولیس ٹیم نے بختاور چوک گروگرام کے قریب سے ایک نوجوان کو غیر قانونی منشیات ایم ڈی ایم اے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی شناخت زبیر الٰہی (عمر 35 سال) ساکن مدن پوری نیو کالونی گروگرام کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 13.58 گرام غیر قانونی ایم ڈی ایم اے برآمد ہونے کے بعد اس کے خلاف تھانہ صدر گروگرام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے پولیس پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے یہ غیر قانونی منشیات دہلی کے ایک نائجیرین شخص سے 14 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ وہ منافع کمانے کے لیے اسے کم-کم مقدار میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا، لیکن گروگرام پولیس نے اسے فروخت کرنے سے پہلے ہی منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
کرائم برانچ فرخ نگر کی پولیس ٹیم نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو دہلی کے مہرولی سے ملزم زبیر کو غیر قانونی منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت کرش عرف جول کے نام سے ہوئی ہے، جو گاو¿ں پارتھیسکورٹ بون اسٹریٹ، نائیجیریا کا رہائشی ہے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ کرش کرسچن جول نے یہ غیر قانونی منشیات ملزم زبیر کو فروخت کے لیے فراہم کی تھیں۔ ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کرش عرف کرشچن جول کے خلاف دہلی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پہلے ہی مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد