بارہ بنکی، 13 اکتوبر (ہ س)۔
پیر کی دوپہر، اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں کپڑے کے ایک تاجر نے لائسنس یافتہ ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس انسپکٹر سدھیر کمار نے بتایا کہ لکشمن پوری کالونی ساکن تاجر نیرج جین (50) اصل میں سراوگی محلہ کے رہنے والے ہیں، وہ کرائے کے مکان میں رہتے تھے ۔ پیر کی دوپہر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کے وقت وہ گھر میں اکیلا تھا۔ اچانک گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور نیرج کو خون میں لت پت پایا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نیرج پون عرف ڈبو جین کا چھوٹا بھائی تھا، جو مشہور کلپنا ساڑی سینٹر کے مالک تھے۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ نیرج کے بھائی بزنس مین پون جین کا کہنا ہے کہ نیرج کو مالی مشکلات اور قرض کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ