ناگپور میں ایویئن فلو سے تین شیروں اور تیندوے کی موت، چکن کھانے سے انفیکشن ہونے کا امکان: وزیر جنگلات
ناگپور، 9 جنوری (ہ س)مہاراشٹر کے وزیر جنگلات گنیش نائک نے جمعرات کو کہا کہ ناگپور ضلع کے ایک ریسکیو سینٹر میں ایویئن انفلوئنزا سے مرنے والے تین شیروں اور ایک تیندوے کی موت کا امکان چکن کھانے کے بعد انفیکشن کے سبب ہو سکتی ہے
Three tigers, leopard died of avian flu in Nagpur


ناگپور، 9 جنوری (ہ س)مہاراشٹر کے وزیر جنگلات گنیش نائک نے جمعرات

کو کہا کہ ناگپور ضلع کے ایک ریسکیو سینٹر میں ایویئن انفلوئنزا سے مرنے والے تین

شیروں اور ایک تیندوے کی موت کا امکان چکن کھانے کے بعد انفیکشن کے سبب ہو سکتی

ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی کیونکہ لیب ٹیسٹ کی رپورٹ

موصول نہیں ہوئی۔

وزیر جنگلات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ

چندر پور کے دورے سے قبل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے حکام کو

جانوروں کو کھانا کھلانے سے پہلے خوراک کی اچھی طرح جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،

اور متاثرہ ریسکیو سینٹر کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

یہ تینوں شیر اور تیندوہ چندر پور سے گورواڑہ

ریسکیو سینٹر منتقل کیے گئے تھے، جہاں کچھ دنوں بعد ان میں سے کچھ کی موت ہو گئی۔

ان کے نمونے جانچ کے لیے بھوپال بھیجے گئے، اور 2 جنوری کو موصول ہونے والی رپورٹ

میں تصدیق کی گئی کہ وہ H5N1 وائرس سے متاثر تھے۔

گورواڑہ پروجیکٹ کے ڈویژنل مینیجر شتانک بھاگوت نے

بتایا کہ اس واقعے کے بعد ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں چڑیا گھروں کو احتیاطی

تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور جراثیم کشی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

ہے۔

وزیر جنگلات گنیش نائک نے کہا کہ انہوں نے جنگلات

کے حکام سے اس معاملے پر مزید بریفنگ طلب کی ہے اور تفصیلی تحقیقات کے بعد مزید

معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande