اسٹاک مارکیٹ میں پرمیشور میٹل کی زوردار انٹری، آئی پی او سرمایہ کاروں کو پہلے دن 45.44 فیصد منافع
نئی دہلی، 9 جنوری ( ہ س)۔ دھاتی شعبے کی کمپنی پرمیشور میٹل کے شیئروں کی آج اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست انٹری ہوئی۔ کمپنی کے شیئرز 61 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پران کی لسٹنگ 38.52 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 84.5
Strong entry of Parmishur Metal in the stock market, IP and investors got 45.44 percent profit on the first day


نئی دہلی، 9 جنوری ( ہ س)۔ دھاتی شعبے کی کمپنی پرمیشور میٹل کے شیئروں کی آج اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست انٹری ہوئی۔ کمپنی کے شیئرز 61 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پران کی لسٹنگ 38.52 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 84.50 روپے کی سطح پر ہوئی۔ تاہم لسٹنگ کے فوراً بعد فروخت کے دباؤ کے باعث یہ شیئر 81.05 روپے کی سطح تک گر گیا تاہم کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے کاروبار کے پہلے گھنٹے بعد ہی شیئر 88.72 روپے کی بالائی سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو پہلے دن ہی 45.44 فیصد منافع حاصل ہوگیا ہے۔

پرمیشور میٹل کا 24.74 کروڑ روپے کا آئی پی او 2 اور 6 جنوری کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ سرمایہ کاروں کے زبردست ردعمل کی وجہ سے، اس آئی پی او کو مجموعی طور پر 607.07 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس میں، کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن میں 177.32 گنا سبسکرپشن تھی۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئیز) کے لیے ریزرو پورشن 1,202.83 بار سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن میں 597.09 گنا سبسکرپشن تھا۔ آئی پی او کے تحت، کمپنی نے 40.56 لاکھ نئے شیئر جاری کیے ہیں جن کی قیمت 10 روپے ہے۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو گجرات میں اپنی نئی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے، تانبے کے پگھلنے والی بھٹی کی تزئین و آرائش، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

کباڑ اور بے کار ہو چکے تانبے کے سامانوں ے تانبے کی اشیاءتیار کرنے والی کمپنی پرمیشور میٹل کے دعوے کے مطابق، اس کی مالی پوزیشن مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ 2021-22 میں، کمپنی کا خالص منافع 6.85 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2022-23 میں بڑھ کر 8.90 کروڑ روپے ہو گیا۔ سال 2023-24 میں، کمپنی نے 7.22 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کی آمدنی 22 فیصد کی کمپاو¿نڈ ترقی کی شرح سے بڑھ کر 1,102.46 کروڑ روپے ہوگئی۔ اپریل سے اکتوبر 2024 کے درمیان موجودہ مالی سال میں، کمپنی نے 5.70 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جب کہ اس مدت کے دوران اس نے 757.31 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande