اسٹاک مارکیٹ میں لیو ڈرائی فروٹس کی زبردست انٹری، 30 فیصد پریمیم کے ساتھ لسٹ ہوئے شیئر
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ خشک میوہ جات اور مصالحہ جات فروخت کرنے والی کمپنی لیو ڈرائی فروٹس اینڈ اسپائسز ٹریڈنگ لمیٹڈ نے اپنےشیئروں کی زبردست لسٹنگ کے ذریعے گھریلو شیئر بازار میں انٹری کی ۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 52 روپے کی قیمت پر جاری کیے گ
Leo Dry Fruits makes a grand entry in the stock market


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ خشک میوہ جات اور مصالحہ جات فروخت کرنے والی کمپنی لیو ڈرائی فروٹس اینڈ اسپائسز ٹریڈنگ لمیٹڈ نے اپنےشیئروں کی زبردست لسٹنگ کے ذریعے گھریلو شیئر بازار میں انٹری کی ۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 52 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے۔ آج وہ بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 30.77 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 68 روپے کی قیمت پر لسٹنگ ہوئی۔ تاہم لسٹنگ کے فوراً بعد فروخت کے دباو¿ کے باعث یہ شیئر 64.60 روپے کی سطح تک گر گئے تاہم کچھ دیر بعد خریداری کی حمایت کے باعث ان میں دوبارہ تیزی آگئی۔

مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، لیو ڈرائی فروٹس اینڈ اسپائسز ٹریڈنگ لمیٹڈ کے شیئر صبح 11:30 بجے 66.90 روپے پر کاروبار کر رہے تھے۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے اب تک 28.65 فیصد منافع کمایا ہے۔

لیو ڈرائی فروٹس اینڈ اسپائسز ٹریڈنگ لمیٹڈ کا 25.12 کروڑ روپے کا آئی پی او 1 اور 3 جنوری کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 181.77 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس میں، کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشنمیں 68.06 گنا سبسکرپشن تھی۔

اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں ( این آئی آئی ) کے لیے ریزرو پورشن 394.59 بار سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن میں 154.50 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ آئی پی او کے تحت، کمپنی نے 48.30 لاکھ نئےشیئر جاری کیے ہیں جن کی قیمت 10 روپے ہے۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو اپنے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

نومبر 2019 سے خشک میوہ جات اور مصالحہ جات میں تجارت کرنے والی اس کمپنی کی مالی پوزیشن مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق، 2021-22 میں اس کا خالص منافع 7.90 لاکھ روپے تھا، جو 2022-23 میں بڑھ کر 3.63 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح 2023-24 میں کمپنی کا خالص منافع 6.64 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں یعنی اپریل سے ستمبر تک کمپنی نے 1.87 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande