ہریانہ میں افغانستان اور پاکستان کے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی
فریدآباد،8 جنوری (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ وکرم سنگھ نے افغانستان اور پاکستان کے پانچ شہریوں کو ہندوستانی شہریت دی جنہوں نے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ہندوستانی آئین کی پاسداری کا حلف دلایا اور ہندوستانی شہریت حاصل کرنے پ
فرید آباد میں افغانستان اور پاکستان کے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی


فریدآباد،8 جنوری (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ وکرم سنگھ نے افغانستان اور پاکستان کے پانچ شہریوں کو ہندوستانی شہریت دی جنہوں نے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ہندوستانی آئین کی پاسداری کا حلف دلایا اور ہندوستانی شہریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور خوشگوار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وکرم سنگھ نے بدھ کو اپنے دفتر میں روول دیوی، نیلم، سادھنا دیوی، راجیش کمار، افغانستان سے جوگندر سنگھ اور پاکستان سے کملا دیوی کو ہندوستانی شہریت کا حلف دلایا۔ ہندوستانی آئین کی پاسداری کا حلف سبھی نے ہندی میں اٹھایا۔

انہوں نے سب کو شہریت ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا شہری ہونا بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہندوستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ ملک کی مضبوطی اور سالمیت کے لیے سب کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہاں کے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کو بھی ہندوستانی شہریت لے کر روایات اور ثقافت کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعلقہ شہریوں سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande