وزیر خارجہ جے شنکر، وزیر کھیل منڈاویہ اور وزیر اعلی ماجھی نے افتتاح کیا
بھونیشور، 08 جنوری (ہ س)۔
تین روزہ 18 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس بدھ کو بھونیشور کے جنتا میدان میں بہت دھوم دھام سے شروع ہوئی۔ اس کانفرنس کا افتتاح اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر اور مرکزی کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈ ویہ نے چراغ روشن کیا۔ افتتاحی سیشن کا عنوان ’یوتھ اوورسیز انڈین ڈے‘ تھا۔
افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر مانڈ ویہ نے این آر آئی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنے تجربات اور مہارت کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ این آر آئی بیرون ملک ہندوستان کے ثقافتی اور اقتصادی سفیر ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں ان کا رول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے تارکین وطن کمیونٹی کا ان کی کوششوں اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور اختراع نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے این آر آئیز پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں اپنے متعلقہ شعبوں میں حاصل کردہ علم اور تجربات کو شیئر کریں اور یہاں کے نوجوانوں کو متاثر کریں۔
ڈاکٹر مانڈ ویہ نے کہا، ہمارا مقصد ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ یہ نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے، بلکہ ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔ آپ سب اپنے تجربات اور وسائل سے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ