نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س)۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن نے منگل کو دہلی کے ریل بھون میں حکومت ہند کے سرکاری کیلنڈرکو لانچ کیا۔ اس نئے کیلنڈر میں سال بھر کی اہم تاریخیں، واقعات شامل ہیں، جن سے شہریوں کو ملک کے سیاسی اور انتظامی ایجنڈے کے بارے میں جامع معلومات حاصل ہوں گی۔
اس موقع پر اشونی ویشنو نے کہا کہ سال کے کیلنڈر کا تھیم عوامی شراکت داری کے ذریعے عوامی بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب کا ساتھ، سب کا وکاس میں یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کے وژن اور پروگراموں سے لوگوں کی زندگیوں میں جو بڑی تبدیلی آئی ہے ،وہ اس کیلنڈر میں نظر آ رہی ہے۔ ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، ثقافتی ورثہ، کھلاڑی، غریبوں کی بہبود، خواتین اور غریبوں کے لیے کیے گئے کام شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد