- فوج میں شمولیت اختیار کر پاکستان کے ساتھ چار جنگیں لڑیں، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا
نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ ملک کی تقسیم کے دوران 1947-48 میں پاکستان کے خلاف جنگ میں ’بچہ فوجی‘ کے طور پرشامل ہونے والے 93سالہ حوالدار بلدیو سنگھ انتقال کر گئے۔ منگل کو ان کے گاو¿ں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی اور تمام رینک کے افسران نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ قوم کے لیے ان کی انمول شراکت کے لیے انھیں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور 2021 میں نریندر مودی نے اعزاز سے نوازا تھا۔
پاکستان کے خلاف چار جنگیں لڑنے والے ایک تجربہ کار سپاہی حوالدار (ریٹائرڈ) بلدیو سنگھ پیر کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کے ساتھ جنگ کا یہ عظیم ہیرو 27 ستمبر 1931 کو نونہال گاو¿ں میں پیدا ہوا۔ صرف 16 سال کی عمر میں، انہوں نے رضاکارانہ طور پر 1947-48 میں نوشہرہ اور جھنگر کیجنگوں کے دوران 50 پیرا بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر عثمان کی سربراہی میں بال سینا فورس میں شمولیت اختیار کی۔ بال سینا 12 سے 16 سال کی عمر کے مقامی لڑکوں کا ایک گروپ تھا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں ہندوستانی فوج کے لیے ’ڈسپیچ رنر‘ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے جنگ میں حصہ لینے والے بچوں میں سے بلدیو سنگھ کو اعزاز سے نوازا تھا۔ ایکبچہ سپاہی کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد وہ 14 نومبر 1950 کو ہندوستانی فوج میں شامل ہوئے اور 29 سال تک بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے 1961، 1962 اور 1965 کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ اکتوبر 1969 میں ایک حوالدار کے طور پر ریٹائر ہونے کے باوجود، سنگھ کو 1971 کی ہند-پاک جنگ کے دوران واپس بلایا گیا اور 11 جاٹ بٹالین (25 انفنٹری ڈویژن) میں آٹھ ماہ تک خدمات انجام دیں۔ اپنے پورے کیریئر کے دوران سنگھ کو ان کی خدمات کے لیے بہت سے اعزازات ملے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے نومبر 2021 میں نوشہرہ کے دورے کے دوران حوالدار بلدیو سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جنگ کے دوران ایک بچہ سپاہی کے طور پر خدمات انجام دیں، زخمیوں کو نکالنے اور پوسٹوں کو آگے بھیجنے میں مدد فراہم کی۔ بعد میں وہ سگنل کور میں بھرتی ہوئے اور 1969 میں اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد حوالدار کے عہدے کے ساتھ ریٹائر ہوئے۔ مودی نے نوشہرہ کے ہیروز بریگیڈیئر محمد عثمان اور نائیک جادوناتھ سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا تھاجنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں۔ جی او سی اور فوج کی وائٹ نائٹ کور کے تمام رینک نے 93 سالہ جنگجو حوالدار بلدیو سنگھ (ریٹائرڈ) کے انتقال پرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد