بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پدوکون ماں بننے کے بعد اب دوبارہ کام پر لگنے کو تیار ہیں۔ دیپیکا جلد ہی فلم 'کلکی-2' کی شوٹنگ شروع کریں گی۔ اداکار رنویر کی اہلیہ دیپیکا نے 8 ستمبر کو بیٹی کو جنم دیا ہے۔
حال ہی میں، 'کلکی 2898 اے ڈی' کی ٹیم نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس ویڈیو میں فلم 'کلکی 2898' کی شوٹنگ کے دوران کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کے آخر میں کہا گیا کہ 'جلد ہی فلم کے سیٹ پر ملتے ہیں' تو اب یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ 'کلکی 2898' کے دوسرے حصے کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی اور اس کے بعد دیپیکا بھی واپس آئیں گی۔
دیپیکا نے اپنے حمل کے دوران فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کی تھی لیکن پھر انہوں نے وقفہ لے لیا۔ دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری بیٹی کا نام دعا رکھا ہے۔ اب حمل کے وقفے کے بعد دیپیکا دوبارہ کام پر واپس آئیں گی۔ دریں اثنا، فلم 'کلکی 2898 اے ڈی' گزشتہ سال جون کے مہینے میں ریلیز ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن، پربھاس، دیپیکا پدوکون، کمل ہاسن اس فلم کی اسٹار کاسٹ تھے، اب 'کلکی 2898 ای ڈی' کا سیکوئل ناظرین کے سامنے آرہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی