ممبئی کی فرم اور انتظامیہ کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے پر مقدمہ درج
ممبئی کی فرم اور انتظامیہ کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے پر مقدمہ درج ممبئی، 7 جنوری (ہ س)۔ ممبئی پولیس نے ایک فرم کے ڈائریکٹرز کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا
ممبئی    کی فرم اور انتظامیہ کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے پر    مقدمہ درج


ممبئی کی فرم اور انتظامیہ کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے پر مقدمہ درج

ممبئی،

7 جنوری (ہ س)۔ ممبئی پولیس نے ایک فرم کے ڈائریکٹرز کے خلاف سرمایہ کاروں کو 13.48 کروڑ

روپے کا دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان نے ڈپازٹ پر پرکشش

منافع کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس

نے ملزمان کی شناخت پلاٹینم ہرن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سرویش اشوک سروے،

وکٹوریہ کوولینکو، سی ای او توفیق ریاض عرف جان کارٹر، جنرل منیجر تانیہ کوساٹووا

اور کمپنی اسٹور انچارج ویلنٹینا کمار کے طور پر کی ہے۔

پولیس

کے مطابق یہ بے ضابطگی اس وقت سامنے آئی جب متعدد سرمایہ کاروں کو یہ احساس ہوا کہ

انہیں ٹوررس برانڈ کے تحت کام کرنے والی فرم نے دھوکہ دیا تھا۔ سرمایہ

کار دادر ویسٹ کے ٹوررس وستو سینٹر کی عمارت میں جمع ہوئے اور انہیں یہ اطلاع ملی

کہ ممبئی اور دیگر علاقوں میں فرم کی کئی شاخیں اب بند ہو چکی ہیں۔ شکایت

کنندہ، کھار کے 31 سالہ سبزی فروش نے بتایا کہ اس نے فرم کی جانب سے زیادہ منافع

کا وعدہ کرنے کے بعد جون اور دسمبر 2024 کے درمیان رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس

نے مزید بتایا کہ فرم نے موئسانائٹ (جو قدرتی طور پر زیورات اور صنعتی استعمال میں

استعمال ہونے والی سلکان کاربائیڈ ہے) میں سرمایہ کاری پر 6 فیصد ہفتہ وار منافع

کا وعدہ کیا تھا۔

شکایت

کنندہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو 30 دسمبر تک کچھ رقم ملی، لیکن اس کے بعد کمپنی

نے ادائیگیاں روک دیں، جس پر شکایت درج کرائی گئی۔

پولیس

نے پلاٹینم ہرن پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کی انتظامیہ کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کے

ساتھ ساتھ مہاراشٹر پروٹیکشن آف انٹرسٹ آف ڈپازٹرز (ایم پی آئی ڈی) ایکٹ کے تحت

دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا

ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande