نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ جسٹس ایم ایم سندریش کی قیادت والی سپریم کورٹ بنچ نے عصمت دری معاملے میں آسارام باپو کو صحت کی بنیاد پر 31 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے آسارام باپو کو عبوری ضمانت کے دوران اپنے عقیدت مندوں سے ملنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عبوری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آسارام باپو کی عمر 86 برس ہے اور انہیں دل کی بیماری کے علاوہ عمر سے متعلق کئی بیماریاں ہیں۔
آسارام گزشتہ 10 برس سے راجستھان کی جودھ پور جیل میں بند ہیں اور ایک درجن سے زیادہ بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے۔ آسارام کو 2013 میں جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 اگست 2013 کو ان کے خلاف جودھ پور کے آشرم میں جنسی استحصال کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سورت کی دو بہنوں نے بھی ان پر 2001 میں آشرم میں عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد