امریکہ لبنان کو مصر کے توسط سے 95 ملین ڈالر کی امداد دے گا
قاہرہ،07جنوری(ہ س)۔ امریکہ کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کو فوجی ضروریات کے لیے 95 ملین ڈالر کی رقم دے گا۔ یہ بات ' العربیہ' کو معاملے سے متعلقہ ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔ امریکی کانگریس کو اس مقصد کے لیے ایک نئی پروگرامنگ کی ضرورت ہو گی۔ تا
امریکہ لبنان کو مصر کے توسط سے 95 ملین ڈالر کی امداد دے گا


قاہرہ،07جنوری(ہ س)۔

امریکہ کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کو فوجی ضروریات کے لیے 95 ملین ڈالر کی رقم دے گا۔ یہ بات ' العربیہ' کو معاملے سے متعلقہ ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔ امریکی کانگریس کو اس مقصد کے لیے ایک نئی پروگرامنگ کی ضرورت ہو گی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بل بآسانی منظور کرا لیا جائے گا۔ اس سے پہلے 2023 کے دوران جوبائیڈن انتظامیہ ایک بار لبنان کو اس طریقے سے 30 ملین ڈالر کی امداد دے چکی ہے۔

امریکی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اس موقع پر لبنانی فوج کو امداد دینا خود امریکی مفاد میں اور امریکی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ تاکہ لبنان میں ایرانی اثر و رسوخ کو کم کرنے کا موقع پایا جا سکے۔امریکہ کو لبنانی فوج کی آنے والے دنوں میں داعش کے خلاف استعمال کی بھی ضرورت ہوگی۔ تاکہ اسے داعش سے لڑایا جا سکے۔ حال ہی میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرانے میں امریکہ نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ جس پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے امریکی حکام علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

پیر کے روز امریکہ کے خصوصی نمائندے آموس ہوچسٹن نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی فعال بنانے کی مانیٹرنگ کے لیے ایک دورہ شروع کیا ہے۔ اس مرحلے پر اسرائیلی فوج لبنان کے دوسرے اہم قصبے ناقورہ سے نکالی جائے گی۔ جبکہ اس کی جگہ پر لبنانی فوج اپنا سرحدی کنٹرول سنبھالے گی۔لبنان نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کی لبنان میں تعیناتی اور ریاستی کنٹرول کے لیے 400 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ تاکہ انہیں عسکری آلات اور ہتھیار فراہم کیے جا سکیں اور لبنانی سرزمین کی حفاظت کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق 95 ملین ڈالر کی یہ امریکی امداد اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت میں لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور تصادم میں کمی کے پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر زور دیا کہ لبنان کی مدد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ لبنانی فوج پوری قوت سے لبنان کے اندر اپنا کام کر سکے اور اپنی بالادستی قائم کر سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande