میکسیکو میں بار پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
میکسیکوسٹی،06جنوری(ہ س)۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زند
میکسیکو سٹی


میکسیکوسٹی،06جنوری(ہ س)۔

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔امریکی ریاست نیو میکسیکو میں نوجوان حملہ آور نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔حملہ آور کو پولیس نے تلاش کیا جو پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہے جبکہ اس کے لوگوں پر فائرنگ کرنے کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande