عامر خان کے بیٹے اداکار جنید خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2024 میں فلم ’مہاراج‘ سے کیا۔ اس فلم میں اداکارہ شروری واگھ کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے پسند کیا۔ یش راج فلمز کے مہاراج میں آنے سے پہلے جنید خان نے اپنے والد اور سوتیلی ماں کرن راو¿ کی فلموں کے لیے آڈیشن دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں جنید نے بتایا کہ انہوں نے اور کرن راو¿ نے 'لال سنگھ چڈھا' میں ماں اور بیٹے کے کردار کے لیے ایک ساتھ آڈیشن دیا تھا۔ انہوں نے کہا، 'آپ نے مجھے لال سنگھ چڈھا میں دیکھا ہوگا کیونکہ میں نے اور کرن راو¿ نے اس کے لیے ٹیسٹ کیا تھا۔ کرن نے اس میں میری ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ ہم نے فلم کے لیے تقریباً 20 منٹ کی فوٹیج کے سات سے آٹھ سین شوٹ کیے تھے۔ یہ میرے لیے بھی ایک امتحان تھا لیکن آخر کار ایسی فلم میں کام کرنا ممکن نہیں تھا۔
اگرچہ انہیں یہ کردار نہیں ملا لیکن تجربے نے جنید کو اپنے والد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس فلم کو عامر خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا تھا۔ یہ 1994 کی امریکن فلم 'فاریسٹ گمپ' کا انڈین ریمیک تھا۔ 'لال سنگھ چڈھا' کے علاوہ جنید نے کرن راو¿ کی 'لاپتہ لیڈیز' میں مرکزی کردار کے لیے آڈیشن بھی دیا۔ اس تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا، 'لاپتہ لیڈیز' کا تجربہ بہت مختلف تھا، میں نے اس کے لیے اسکرین ٹیسٹ دیا، لیکن، کرن نے مجھے بتایا کہ 'اس کردار کے لیے سپارش سریواستو زیادہ موزوں ہیں اور میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔'
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ