ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے درمیان دراڑ اور طلاق کی افواہیں تھیں لیکن ان افواہوں پر اس وقت فل اسٹاپ لگ گیا جب دونوں کو بیٹی آرادھیا کے اسکول فنکشن اور شادی کے استقبالیہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ حال ہی میں ابھیشیک اور ایشوریہ نے بھی نیا سال ایک ساتھ منایا اور اب وہ ممبئی واپس آچکے ہیں۔ ان دونوں کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر آرادھیا بچن کے ساتھ دیکھا گیا۔
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے حال ہی میں آرادھیا کے اسکول کے سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ اس دو روزہ پروگرام میں ایک دن امیتابھ بچن ان کے ساتھ تھے جب کہ دوسرے دن ایشوریہ کی والدہ ورندا رائے آئیں۔ ابھیشیک اور ایشوریہ کو دو دن تک آرادھیا کے اسکول میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ شادی میں شرکت کی اور ورندا رائے کے ساتھ ان کی سیلفی وائرل ہوگئی۔ اب ایک بار پھر ایشوریا اور آرادھیا پیپر ازی کیمروں میں قید ہو گئیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نئے سال کے لیے آرادھیا کے ساتھ بیرون ملک گئے تھے۔ بیرون ملک سے واپسی کے بعد انہوں نے ممبئی ایئرپورٹ پر پپرازی سے بات کی۔ انہوں نے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ اس بار ایشوریہ اپنا سامان اٹھائے ہوئے نظر آئیں۔ ابھیشیک نے اپنی بیوی اور بیٹی کے لیے کار کا دروازہ کھولا اور پھر تینوں ایک ہی کار میں چلے گئے۔ ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد نیٹیزین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ نے تبصرہ کیا ہے کہ وہ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہیں۔ بہت سے مداح ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ ویڈیو پر تبصرہ کر کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ