وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ٹیم 2025-26 کا مرکزی بجٹ تیار کرنے میں مصروف
سیتا رمن اور ان کی ٹیم کے لی بجٹ تیار کرنے میں کئی چیلنجز ہیں نئی دہلی، 30 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا بجٹ یکم فروری کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، جو لگاتار آٹھویں مرکزی بجٹ
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ٹیم 2025-26 کا مرکزی بجٹ تیار کرنے میں مصروف


سیتا رمن اور ان کی ٹیم کے لی بجٹ تیار کرنے میں کئی چیلنجز ہیں

نئی دہلی، 30 جنوری (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا بجٹ یکم فروری کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، جو لگاتار آٹھویں مرکزی بجٹ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں، مالیاتی سکریٹری توہین کانتا پانڈے سمیت اہم عہدیداروں نے مالی سال 2025-26 کے لیے 50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا مرکزی بجٹ تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو مرکزی بجٹ میں کئی چیلنجوں سے نمٹنا پڑے گا، جن میں سست اقتصادی ترقی، امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی گرتی ہوئی قدر اور کھپت کی کمزور مانگ شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ہفتہ یکمفروری کو مودی 3.0 حکومت کا 14 واں بجٹ پیش کریں گی۔

وزارت خزانہ کے تحت اقتصادی امور کے سکریٹری اور ملک کے چیف اکنامک ایڈوائزر کے علاوہ وزارت کے عہدیداروں کی ایک پوری نئی ٹیم آئندہ مرکزی بجٹ کی حکمت عملی تیار کرنے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی مدد کر رہی ہے۔

سیتا رمن ملک کی پہلی وزیر خزانہ ہوں گی، جو عبوری بجٹ کے ساتھ لگاتار آٹھواں بجٹ پیش کریں گی۔ اس سے پہلے بطور وزیر خزانہ ڈاکٹر منموہن سنگھ، ارون جیٹلی، پی چدمبرم اور یشونت سنہا لگاتار پانچ بجٹ پیش کر چکے ہیں۔ نرملا سیتارامن نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے اکنامکس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ سیتا رمن ایک ایسے وقت میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں جب عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے، گھریلو مانگ سست ہے اور نجی سرمایہ کاری میں ابھی رفتار نہیں ہے۔ ایسے میں توقع ہے کہ اس بجٹ میں وزیر خزانہ متوسط طبقے کو ٹیکس میں کچھ ریلیف دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande