نئی دہلی، 30 جنوری (ہ س)۔ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات اور لیتھیم آئن بیٹریاں بنانے والی کمپنی سی ایل این انرجی کے شیئر نے آج شیئر مارکیٹ میں پھیکی انٹری کی۔ حالانکہ لسٹنگ کے فوراً بعد ہی کمپنی کے شیئر خریداری کی حمایت کے باعث اپر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گئے۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 250 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر مپنی کے شیئر صرف 2.4 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 256 روپے درج ہوئے۔ لسٹنگ کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی جس کے باعث کچھ ہی عرصے میں شیئر 268.80 روپے کی اپر سرکٹ سطح پر پہنچ گئے۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے پہلے ہی دن 7.25 فیصد منافع کمایا۔
سی ایل این انرجی کا 72.30 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 اور 26 جنوری کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو مجموعی طور پر 5.42 بار سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن 1.07 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح نان انسٹیٹیوشنل انویسٹرس (این آئی آئی) کے لیے ریزرو پورشن میں 8.61 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔
اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن 6.55 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی قیمت کے ساتھ 28.92 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع کی گئی رقم کو مشینری اور آلات کی خریداری، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پراسپیکٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق اتار چڑھاو کے باوجود اس کی مالی صحت مضبوط ہے۔ کمپنی کو مالی سال 22-2021 میں 3.64 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو اگلے مالی سال 23-2022 میں کم ہو کر 73 لاکھ روپے رہ گیا۔ حالانکہ 24-2023 میں کمپنی کی حالت بہتر ہوئی، اس کا خالص منافع بڑھ کر 9.79 کروڑ روپے ہوگیا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی 4 فیصد سے زیادہ سالانہ کی کمپاونڈ ترقی کی شرح سے بڑھی اور 132.86 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران یعنی اپریل سے ستمبر 2024 کے درمیان کمپنی نے 4.64 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ اس طرح کمپنی نے اس مدت کے دوران 75.84 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔
ہندوسستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن