شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو دکھائی دے رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا حالانکہ مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو دکھائی دے رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا حالانکہ مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد منافع وصولی شروع ہوگئی جس کے باعث شیئر مارکیٹ کی حرکت میں گراوٹ آگئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.65 فیصد اور نفٹی 0.64 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں او این جی سی، ٹرینٹ لمیٹڈ، شری رام فائنانس، ٹائٹن کمپنی اور این ٹی پی سی کے شیئر 3.15 فیصد سے لیکر 0.83 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ہیرو موٹو کارپ، سیپلا، ٹیک مہندرا، ٹی سی ایس اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر 2.34 فیصد سے لیکر 1.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,303 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,594 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 709 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 12 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 18 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 22 حصص سبز نشان میں اور 28 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 129.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,072.99 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ جیسے ہی کاروبار شروع ہوا فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں ڈوب گیا۔ حالانکہ خریدار وقتاً فوقتاً خریداری کا زور لگانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن اس انڈیکس میں گراوٹ مسلسل بڑھتی گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 521.03 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 79,422.68 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 7.75 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,196.40 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی گر کر سرخ نشان پر پہنچ گیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے یہ انڈیکس صبح 10 بجے کے قریب 24,032.15 پوائنٹس تک گر گیا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 154.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,034.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande