نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج اب تک ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج معمولی اضافے کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ایشیائیبازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
ٹیسلا اور ایپل جیسے بڑے ٹیک شیئروں میں آئی زوردارگراوٹ کی وجہ سے امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو¿ میں رہے۔ اس دباو¿ کی وجہ سے ڈاو¿ جونز دن کی بلند ترین سطح سے تقریباً 500 پوائنٹس گر کر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,868.55 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.21 فیصد گر کر 19,271.14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز اس وقت 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 42,410.69 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ کے برعکس گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل خریدار ی ہوتی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 8,260.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 7,393.76 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 115.52 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 20,024.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار دیکھا گیا۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبارکر رہے ہیں، جب کہ 2 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کی وجہ سے نکیئی انڈیکس میں کوئی کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ گفٹ نفٹی فی الحال 143 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,154 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.46 فیصد گر کر 3,247.54 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.04 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 3,799.25 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔
دوسری جانب ہینگ سینگ انڈیکس 177.50 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 19,800.82 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 154.96 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 22,987.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 2.16 فیصد بڑھ کر 2450.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,383.01 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 7,175.88 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد