نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔ سال نو کے موقع پرگھریلو صرافہ بازار میں آج مسلسل دوسرے روز سونا مہنگا ہو ا ہے تاہم چاندی کی قیمت میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آج سونے کی قیمت میں 300 روپے سے لے کر 330 روپے فی 10 گرام تک تیزی درج کی گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک کے بیشتر گھریلو صرافہ بازاروں میں 78,480 روپے سے 78,330 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 71,950 روپے سے 71,800 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے دہلی کے صرافہ بازاروں میں اس کی قیمت مسلسل دوسرے دن 90,500 روپے فی کلو گرام کی سطح پر برقرار ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 78,480 روپے فی 10 گرام پر کاروبارکر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 71,950 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 78,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 71,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 78,380 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 71,850 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 78,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 71,800 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 78,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 71,800 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 78,480 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 71,950 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 78,380 روپے فی 10 گرام ہے، وہیں 22 کیرٹ سونا 71,850 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 78,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 71,950 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان تین ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 78,330 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں آج 22کیرٹ سونا 71,800 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد