بس اور کار میں ٹکر میں ماں- بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق
بیکانیر، 24 جنوری (ہ س)۔سری ڈونگر گڑھ کے قریب واقع کیتاسر گاو¿ں میں جمعہ کی صبح بیکانیر-جے پور قومی شاہراہ پر ایک نجی بس اور کار میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کار میں سوار ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافروں کو نکالنے کے لیے گاڑی کاٹنا پڑا
Three including mother-daughter died in bus-car collision


بیکانیر، 24 جنوری (ہ س)۔سری ڈونگر گڑھ کے قریب واقع کیتاسر گاو¿ں میں جمعہ کی صبح بیکانیر-جے پور قومی شاہراہ پر ایک نجی بس اور کار میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کار میں سوار ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافروں کو نکالنے کے لیے گاڑی کاٹنا پڑا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار پانی مانگ رہے تھے۔ لوگ پانی کی بوتلیں لے کر گئے، لیکن تب تک وہ دم توڑ گیے۔ بس جے پور جا رہی تھی۔ کار بیکانیر کی طرف آرہی تھی۔ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار افراد گاڑی میں پھنس گئے۔ کار کو کاٹ کر انہیں باہر نکالا گیا۔ تب تک فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون راجیاسر کی رہائشی بالا کنور بیوی گردھاری سنگھ اور پڈیہارا کے رہائشی ڈرائیور عارف کی موت ہو چکی تھی۔ لڑکی بلی کنور کی بیٹی گردھاری سنگھ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے سری ڈونگر گڑھ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande