رائس مل میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے ملزم کو پولیس نے تصادم کے دوران گرفتار کیا
بارہ بنکی، 23 جنوری (ہ س)۔ روی رائس مل میں لوٹ کی واردات کرنے والے ملزم کو پولیس نے تصادم کے دوران گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی ڈاکٹر اودھیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک ملزم جس نے 16 جنوری کی رات ایک رائس مل میں لوٹ کی تھی، کو محمد پور کھالہ پولیس ٹیم نے تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔
منگل کی دیر رات جب تھانہ انچارج محمد پور کھالہ پولیس ٹیم کے ساتھ گشت کر رہے تھے، تب ہی کیتھا پور موڑ کے قریب ایک مشکوک شخص کھڑا نظر آیا۔ پولیس جب اس کی طرف بڑھی تو وہ جنگل کی طرف بھاگنے لگا۔ تعاقب کرنے پر اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تو گولی اس کی ٹانگ میں لگی اور وہ زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ جب پولیس نے اسے زخمی حالت میں پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام ننھے عرف نیترپال بتایا جو بریلی ضلع کا رہنے والا ہے اور روی رائس مل میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے کی بات بھی قبول کی۔
پولیس نے اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا۔ اس ملزم کے خلاف بریلی ضلع اور دیگر مقامات پر ایک درجن سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ پولیس نے اس سے ایک 315 بور کا پستول، ایک کارتوس اور ایک خالی کارتوس برآمد کرکیا ہے، زخمی ملزم اسپتال میں داخل ہے۔ پولیس مزید تفتیش کرکے سامان بھی برآمد کرنے میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن