کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کی اپنے امریکی ہم منصب اور این ایس اے کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
واشنگٹن، 22 جنوری (ہ س)۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد منگل کو کواڈ کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نئے امریکہ کے نو منتخب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ نے
Meeting of Foreign Ministers of Quad countries


واشنگٹن، 22 جنوری (ہ س)۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد منگل کو کواڈ کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نئے امریکہ کے نو منتخب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ جاپان کی جانب سے تاکیشی ایویا اور آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

چار ممالک کے گروپ کواڈ کا مقصد ہند بحرالکاہل کے خطے میں امن کو برقرار رکھنا ہے۔ میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم چاروں ممالک اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سمندری علاقے سمیت تمام شعبوں میں بین الاقوامی قانون، اقتصادی مواقع، امن، استحکام اور تحفظ ہند بحرالکاہل کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو طاقت یا جبر کے ذریعے جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔“ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا، ”ہم بڑھتے ہوئے خطرات کے باوجود علاقائی سمندری، اقتصادی اور تکنیکی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں“۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ، آج واشنگٹن ڈی سی میں کواڈ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ ہماری بات چیت میں وسیع پیمانے پر سوچنے، ایجنڈے کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آج کی میٹنگ ایک واضح پیغام دیتیہے کہ کواڈ ایک غیر یقینی اور غیر مستحکم دنیا میں عالمی بھلائی کے لیے ایک طاقت رہے گا۔

کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد، نو مقرر امریکی وزیر خارجہ روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے کواترا بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد روبیو اور جے شنکر فوٹو سیشن کے لیے پریس کے سامنے آئے اور مصافحہ کیا۔

ملاقات کے بعد وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر لکھا،”ہم نے دو طرفہ شراکت کا جائزہ لیا، جس میں مارکو روبیو ایک مضبوط حامی رہے ہیں۔ کئی علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی ۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم اپنے اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande