ابو ظہبی ،22جنوری( ہ س)۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق وث?ق اور حکومتی ذمے دار انس حقانی سے ملاقات کی۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق یہ ملاقات ابوظبی میں قصرِ شاطی میں ہوئی۔
اس موقع پر جانبین کے بیچ افغانستان کی صورت حال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کا مقصد مشترکہ مفادات کا حصول ہے بالخصوص ترقیاتی شعبوں میں ... اس کے علاوہ افغانستان میں تعمیر نو کی سپورٹ اور افغان عوام کی ترقی کا ہدف یقینی بنانے کی صورت پر بات چیت ہوئی۔افغان وزیر داخہ نے امارات اور افغانستان کی ریاستوں کے بیچ تعاون کے تعلقات اور امارات کی جانب سے افغان عوام کے لیے پیش کی جانے والی انسانی سپورٹ کو سراہا۔ یہ افغان وزیر داخلہ کا امارات کا دوسرا دورہ ہے۔ وہ گذشتہ برس جون میں بھی ابوظبی کا دورہ کر چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan