تہران،22جنوری(ہ س)۔عدلیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایران میں ملک کے ایک مرکزی حصے میں ایک پولیس افسر کے قتل کے الزام میں بدھ کے روز ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔میزان آن لائن نے کہا، قاتل نے زرندیہ شہر کے پولیس کمانڈر پر دانستہ اپنی گاڑی چڑھا دی جب وہ ایک ہائی وے کے کنارے سمگلروں کو روک رہا تھا۔ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ 30 مئی 2023 کو وسطی ایران کے صوبہ مرکزی میں پیش آیا۔ملزم کو قتل کے مقدمات میں نافذ کردہ اس ایرانی قانون کے تحت موت کی سزا سنائی گئی جس میں مقتول کے اہلِ خانہ سزائے موت کی درخواست کریں۔میزان نے رپورٹ کیا، مقتول کے والدین نے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا اور آج صبح ساوہ جیل میں سزائے موت سنائی گئی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق چین کے بعد ایران دنیا بھر میں ہر سال سب سے زیادہ سزائے موت دینے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ایران میں قتل، منشیات کی سمگلنگ، عصمت دری اور جنسی حملوں سمیت بڑے جرائم کے لیے سزائے موت دی جاتی ہے۔دسمبر میں ایرانی حکام نے تہران میں درجنوں خواتین پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو پھانسی دے دی تھی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan