بھارت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی وراثت کے اعزاز میں پراکرم دیوس 2025 منایا
نئی دہلی،21جنوری(ہ س)۔ پراکرم دیوس 2025 کے موقع پر، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جائے پیدائش اور تاریخی شہر کٹک کے بارابتی قلعے میں 23 جنوری سے 25 جنوری، 2025 تک ایک عظیم الشان جشن منایا جائے گا۔ یہ کثیر جہتی تقریب نیتا جی کے 128ویں یوم پیدائش پر ان کی
بھارت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی وراثت کے اعزاز میں پراکرم دیوس 2025 منایا


نئی دہلی،21جنوری(ہ س)۔

پراکرم دیوس 2025 کے موقع پر، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جائے پیدائش اور تاریخی شہر کٹک کے بارابتی قلعے میں 23 جنوری سے 25 جنوری، 2025 تک ایک عظیم الشان جشن منایا جائے گا۔ یہ کثیر جہتی تقریب نیتا جی کے 128ویں یوم پیدائش پر ان کی وراثت کو اعزاز فراہم کرے گی۔ 23 تا25 جنوری 2025 تک جاری رہنے والے مقررہ تین روزہ پروگرام کا افتتاح 23 جنوری 2025 کو اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی کریں گے۔

نیتا جی کے یوم پیدائش کو ‘پراکرم دیوس’ کے طور پر منانے کے حکومت کے فیصلے کے بعد، پہلا پراکرم دیوس کولکاتہ کے وکٹوریہ میموریل میں منعقد کیا گیا تھا۔ سال 2022 میں انڈیا گیٹ، نئی دہلی پر نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی اور 2023 میں، انڈمان و نکوبار جزائر کے 21 بے نشان جزیروں کو 21 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ افراد کے نام سے منسوب کیا گیا۔ 2024 میں، وزیر اعظم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں، آئی این اے ٹرائلز کے مقام پر اس تقریب کا افتتاح کیا تھا۔

روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال وزارت ثقافت کی جانب سے نیتا جی کی جائے پیدائش اور اس شہر میں پراکرم دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس نے ان کی ابتدائی حساسیت کو تشکیل دیا۔ تین دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا آغاز اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور دیگر معززین کے ذریعے نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور نیتا جی کی پیدائش والے گھر پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ہوگا ، جسے اب ان کے لیے پوری طرح وقف میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد، بارابتی قلعے میں پراکرم دیوس کی تقریب کا آغاز وزیر اعظم کے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ہوگا۔ اس تقریب میں نیتا جی کی زندگی پر مرکوز کتاب، تصویر اور آرکائیول کی نمائش کی جائے گی، جس میں ان کی زندگی کے شاندار سفر کو اجاگر کرنے کے لیے نایاب تصاویر، خطوط اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ ایک اے آر/وی آر ڈسپلے کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر مجسمہ سازی کی ورکشاپ اور پینٹنگ مقابلے کے ساتھ ورکشاپ کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں نیتا جی کی وراثت کا جشن منانے کے لیے ثقافتی پرفارمنسز بھی پیش کی جائیں گی اور اڈیشہ کی مالامال ثقافتی روایت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس تقریب کے دوران نیتا جی کی زندگی پر مبنی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande