21 جنوری کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو 1972 میں ہندوستان کی وفاقی تاریخ کا ایک نیا سورج شمال مشرق میں طلوع ہوا۔ منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کو 21 جنوری 1972 کو شمال مشرقی علاقہ جات (تنظیم نو) ایکٹ، 1971 کے تحت علیحدہ ریاستوں کا درجہ دیا گیا۔
اہم واقعات
1958: کاپی رائٹ ایکٹ نافذ ہوا۔
1981: تہران میں امریکی سفارت خانے میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔
1996: انڈونیشیا کے سماٹرا ساحل کے قریب مسافر کشتی ڈوبنے سے تقریباً 340 افراد ہلاک ہوئے۔
1996: یاسر عرفات خود مختار فلسطین کے تاریخی پہلے عام انتخابات میں 85 فیصد ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
1996: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایشیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
2000: ایشیا کا پہلا سپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ ہانگ کانگ میں ہوا۔
2008: ہندوستان نے ایک اسرائیلی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا اور اسے کامیابی کے ساتھ قطبی مدار میں رکھا۔
پیدائش
1986: فلم اداکار، تھیٹر اور ٹی وی آرٹسٹ سوشانت سنگھ راجپوت۔
1922: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ ہرچرن سنگھ براڑ۔
انتقال
1924: ولادیمیر لینن، روسی کمیونسٹ پارٹی کے بانی۔
1950: مشہور انگریزی مصنف جارج آرویل۔
1959: گیان چندر گھوش، مشہور ہندوستانی سائنسدان اور محقق۔
1963: افسانہ نگار، ایڈیٹر اور صحافی شیو پوجن سہائے۔
2016: مرینالنی سارا بھائی، ہندوستان کی مشہور کلاسیکل رقاصہ۔
اہم دن
-میگھالیہ یوم تاسیس۔
-منی پور یوم تاسیس۔
- تریپورہ یوم تاسیس۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد