گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے آثار، ایشیائیبازاروں میں بھی فروخت کا دباؤ
نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی اور یورپیبازاروں میں نئے سال کی تعطیلات کے باعث کاروبار نہیں ہوا۔حالانکہ ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج
Signs of weakness in Global markets, pressure in Asia


نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی اور یورپیبازاروں میں نئے سال کی تعطیلات کے باعث کاروبار نہیں ہوا۔حالانکہ ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج کمزوری نظر آ رہی ہے۔

نئے سال کی تعطیل کی وجہ سےگزشتہسیشن کے دوران وال اسٹریٹ پر کوئی کاروبار نہیں ہوا جس کی وجہ سے ڈاو¿ جونز، ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دوسری طرف، چھٹی کے بعد ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 42,618.83 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔

ایشیائی بازاروں میں آج عمومی طور پر کمزوری کا ماحول قائم ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 6 کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 2 انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں ہیں۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کی وجہ سے آج نکیئی انڈیکس میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔ گفٹ نفٹی فی الحال 0.21 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,928 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 7,124.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,783.51 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.35 فیصد گر کر 2,391.09 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ آئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 294.69 پوائنٹس یعنی 1.47 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19,765.26 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.16 فیصد گر کر 1,383.93 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.05 فیصد گر کر 3,316.50 پوائنٹس کی سطح پر اور تائیوان ویٹڈ انڈیکس 235.45 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد گر کر 22,799.65 پوائنٹس کی سطح پر گر گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande