آئی او سی ایل نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ایندھن فراہم کرے گا 
ممبئی/نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این آئی اے) پر ایندھن بھرنے کی خدمات فراہم کرے گی۔ نوئیڈا ہوائی اڈے کا اگلے مالی سال 2025-26 کے اوائل میں افتتا
آئی او سی ایل نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ایندھن فراہم کرے گا


ممبئی/نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔

انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این آئی اے) پر ایندھن بھرنے کی خدمات فراہم کرے گی۔ نوئیڈا ہوائی اڈے کا اگلے مالی سال 2025-26 کے اوائل میں افتتاح ہونے کا امکان ہے۔

ہوائی اڈے کے آپریٹر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 30 سالہ رعایتی معاہدے کے تحت، عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنی آئی او سی ایل ہوائی اڈے کے احاطے میں تین مقامات پر فیول اسٹیشن چلائے گی۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کرسٹوف شنیلمن نے کہا کہ آئی او سی ایل کے ساتھ ہمارا تعاون آپریشنل تیاری کی طرف این آئی اے کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔ آئی او سی ایل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم ہوائی اڈے پر بلاتعطل اور موثر ایندھن کی خدمات کو یقینی بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande