ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی سبقت کے ساتھ ہوئی۔ باز
ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی سبقت کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد ہی فروخت کا دباو بن گیا، لیکن کچھ ہی وقت میں خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی رفتار بڑھ گئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.50 فیصد اور نفٹی 0.45 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں بجاج فائنانس، بجاج فنسرو، او این جی سی، انفوسس اور کوٹک مہندرا کے شیئر 3.11 فیصد سے لیکر 1.62 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب سن فارماسیوٹیکلز، برٹانیہ، این ٹی پی سی، اڈانی انٹرپرائزز اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئر 0.88 فیصد سے لیکر 0.33 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,360 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,566 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 794 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 حصص خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 7 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 35 شیئر سبز نشان میں اور 15 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 150.11 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 78,657.52 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس 78,542.37 پوائنٹس تک گر گیا تاہم کچھ دیر بعد خریداری کی حمایت کے باعث اس انڈیکس میں تیزی آگئی۔ مسلسل خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 78,936.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار میں پہلے ایک گھنٹے کی مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 394,67 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,902.08 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 40.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,783 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے اس انڈیکس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی لیکن کچھ دیر بعد ہی خریداری کی وجہ سے یہ انڈیکس میں تیزی آگئی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 105.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,848.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande