والمک کراڈ کے حامیوں کی جانب سے آج پرلی بند کی کال، کشیدگی برقرار
پرلی (مہاراشٹر)، 15 جنوری (ہ
س)۔ والمک کراڈ کے حامیوں نے آج پرلی شہر میں بند کی کال دی ہے،
جس کے بعد شہر میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب والمک
کراڈ کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی
گئی، جس کے بعد اس کے حامیوں نے جارحانہ ردعمل دکھایا۔
آج کی بند کی کال کے بعد،
پرلی کے بازار صبح سے ہی مکمل طور پر بند ہیں اور دکانیں تالے لگا کر بند کی گئی
ہیں۔ ذرائع کے مطابق، صبح 10 بجے واملک کراڑ کے حامیوں کی ایک میٹنگ ہو گی، جس کے
بعد آئندہ کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
بیڑ پولیس
والمک کراڈ کو لیکر کیج روانہ ہو گئے ہیں۔
کراڈ کو آج کیج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ والمک کراڈ عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے اس پر توجہ مرکوز
ہے۔ والمک کراڈ کو کل عدالت نے 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ والمک
کراڈ پر مکوکا کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پرلی میں ماحول گرم ہوگیا۔ کئی
لوگوں نے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پرلی میں
مظاہرے ہوئے۔
کل منگل سے پرلی میں کشیدگی
میں اضافہ ہوا ہے، جب والمک کراڈ کے حامیوں نے احتجاج کیا اور کچھ افراد ٹاورز پر
چڑھ گئے، جبکہ دیگر نے آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس احتجاج میں والمک کراڈ کی والدہ اور بیوی بھی شامل ہو گئیں، انھوں نے والمک کراڈ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان