دہلی-این سی آر میں گھنی دھند، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کی ریاستوں کے سرحدی شہروں میں لوگوں کو آج صبح شدید سردی اور گھنی دھند کا سامنا کرنا پڑا۔ مرئیت نہ کے برابر رہی ۔ سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مطلع ابر آلود رہن
Dense fog in Delhi-NCR, rail and air traffic affected


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کی ریاستوں کے سرحدی شہروں میں لوگوں کو آج صبح شدید سردی اور گھنی دھند کا سامنا کرنا پڑا۔ مرئیت نہ کے برابر رہی ۔ سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ دھند اور کممرئیت نے فضائی ٹریفک کو بھی متاثر کیا ہے۔

انڈین ریلوے کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں دھند کی وجہ سے دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔

یہ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں:

اطلاعات کے مطابق گھنی دھند کی وجہ سے صبح کم سے کم 26مسافر ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں۔ ان میں بہار کرانتی، شرم شکتی ایکسپریس، گورکھدھام ایکسپریس، نئی دہلی ہمسفر، مہابودھی ایکسپریس، ویشالی ایکسپریس، ایس ایل این اے این وی ٹی ایکسپریس، شرم جیوی ایکسپریس، ایودھیا ایکسپریس، لکھنو¿ میل، پدماوت ایکسپریس، ایل کے او نئی دہلی اے سی ایکسپریس، سپت کرانتی ایکسپریس، ہاپا ایس وی ڈی کے ایکسپریس، مالوا ایکسپریس، کے سی وی ایل سمپرک کرانتی ایکسپریس، جے بی پی این زیڈ ایم ایس ایف ایکسپریس، گونڈوانا ایکسپریس، میواڑ ایکسپریس، نظام الدین دورنتو ایکسپریس، ایس این ایس آئی کالکا ایکسپریس، یوپی سمپرک کرانتی ایکسپریس، بی ڈی ٹی ایس ایل کے یو ایس ایف ایکسپریس، تلنگانہ ایکسپریس، آر کے ایم پی این زیڈ ایم ایس ایف ایکسپریس اور سمپرک کرانتی شامل ہیں۔

تقریباً سو فلائٹ بھی متاثر

قومی راجدھانی خطے دہلی میں صبح چھائے گھنے کہرے کی وجہ سے سو سے زیادہ فائٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے سبب دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشل (آئی جی آئی )ایئر پورٹ پر صبح سوسے زیادہ فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئیں حالانکہ بعد میں دھند صاف ہونے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande