دہلی بھاگیداری الائنس نے دہلی کی تمام نشستوں اتارے امیدوار
پریس کانفرنس میں مفت ریوڑی تقسیم کرکے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا لگایا الزام نئی دہلی،14جنوری(ہ س)۔ نئی دہلی کے ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم دہلی بھاگیداری الائنس کے بینر تلے آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا
دہلی بھاگیداری الائنس نے دہلی کی تمام نشستوں اتارے امیدوار


پریس کانفرنس میں مفت ریوڑی تقسیم کرکے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا لگایا الزام

نئی دہلی،14جنوری(ہ س)۔

نئی دہلی کے ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم دہلی بھاگیداری الائنس کے بینر تلے آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی، بھارتیہ مہا سنگھ پارٹی، بھارتیہ لبرل پارٹی ، نیشنل یوتھ پارٹی، پیس پارٹی، بھیم سینا، انصاف پارٹی اور جے پرکاش جنتا دل سمیت درجنوں جماعتوں نے یہ اعلان کرنے کے لیے مشترکہ پریس کانفرنس کی کہ وہ دہلی کی تمام 70 اسمبلی نشستوں پر چناﺅ لڑیں گے۔

دہلی بھاگیداری الائنس کے کنوینر انجینئر ڈی سی کپل نے کہا کہ اس اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے مختلف اسمبلیوں میں انتخابات لڑنے کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے ایماندار اتحادی بن کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا۔دہلی کی موجودہ عام آدمی پارٹی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الائنس کے کنوینرڈی سی کپل نے مفت ریوڑی تقسیم کرکے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دہلی حکومت پچھلے 11 سالوں میں اس پارٹی کے ذریعہ 2013، 2015 اور 2020 کے انتخابی منشور میں کیے گئے تمام وعدوںجیسے عارضی ملازمین کو مستقل کرنا، جن لوک پال کی تقرری، جمنا کی صفائی، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا، دو لاکھ نوجوانوں کو مستقل ملازمت دینا اور دہلی سے بدعنوانی کا خاتمہ وغیرہ پر پوری طرح سے ناکام رہی ہے ۔راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر آنند نے دہلی حکومت پر دلت مخالف، ریزرویشن مخالف اور آئین مخالف ہونے کا الزام لگایا۔دہلی پیس پارٹی کے صدر حافظ غلام سرور نے الزام لگایا کہ اقلیتوں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، اردو زبان کو تباہ کیا جا رہا ہے اور وقف بورڈ کے تحت مساجد کے اماموں کو گزشتہ 18 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں مسلمانوں کو نمائندگی نہ دیے جانے اور تبلیغی جماعت پر کورونا کے دور میں کورونا پھیلانے کا جھوٹا الزام لگانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

پریس کانفرنس میں بھارتیہ مہا سنگھ کے قومی صدر ونود جھا، بھیم سینا کے قومی صدر شری دھر سالوی، لبرل پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری جناب اخبر خان رانا، انصاف پارٹی کے قومی صدر پروفیسر شیخ کلیم الدین، جے پرکاش جنتا دل کے قومی سکریٹری جناب رویندر پانڈے اور نیشنل یوتھ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رجنیش جھا نے شرکت کی۔

دہلی بھاگیداری الائنس نے دہلی کی تمام 70 نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ساتھ ہی دہلی کے سبھی ودھان سبھا میں دہلی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں وعدہ خلافی شو یاترا کانکالنے کا بھی اعلان کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande