بیجاپور، 14 جنوری (ہ س)۔ ضلع میں چلائی جا رہی انسداد نکسل مہم کے ایک حصے کے طور پر گنگالور تھانہ علاقے کے تحت سیکورٹی کیمپ متوینڈی سے ، سی آر پی ایف 85ویں کور کے اہلکار علاقے کے تسلط اور ڈیمائنگ آپریشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ منگل کو آپریشن کے دوران، متوینڈی روڈ سے 20 میٹر کے فاصلے پر نکسلیوں کی طرف سے نصب کیا گیا 5 کلوگرام آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے نکسلیوں نے آئی ای ڈی کے ساتھ پریشر سوئچ سسٹم بھی نصب کیا تھا۔سی آر پی ایف 85ویں کور کے بی ڈی ایس اہلکاروں نے برآمد آئی ای ڈی کو ہوشیاری اور مستعدی کے ساتھ موقع پر ہی محفوظ طریقے سے تباہ کر کے نکسلیوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد