ڈاکٹر ایس فاروق اور خواجہ ایم شاہد کی موجودگی میں قانونی اور پرسنل لاءکے ماہرین نے رشتوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی،13جنوری(ہ س)۔
آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ ( اے آئی ای ایم ) نے دہلی کے تسمیہ آڈیٹوریم میں شادی کے رشتوں پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ قانونی اور پرسنل لاءکے ماہرین کے اس اجلاس کی صدارت اے آئی ای ایم کے سرپرست اور ہمالیہ کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر ایس فاروق نے کی، خطبہ استقبالیہ سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ان ریکارڈ اسلم احمد نے دیا، اور افتتاحی خطاب اے آئی ای ایم کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے کیا۔ اس کے بعد اے آئی ای ایم کے جنرل سکریٹری عبدالرشید نے تنظیم کے کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔ازدواجی رشتے اور خاندانی اقدار - قانون و اخلاقیات کے موضوع پر مبنی پروگرام میں اپنے افتتاحی خطاب میں اے آئی ای ایم کے صدر ڈاکٹر خواجہ شاہد نے کہا کہ آج معاشرے میں غیر شادی شدہ رشتوں کو صرف اخلاق کی کمی کی وجہ سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ زیبا خیر نے ازدواجی تعلقات سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے ٹربیونل کی تشکیل پر زور دیا، جب کہ وادی کشمیر سے سپریم کورٹ میں پر پہلی ایڈووکیٹ ان ریکارڈ فردوس قطب وانی نے ظلم اور غفلت کے بارے میں بتایا۔ ایک خاندان میں والدین کی طرف سے اپنے بچوں کو ، اپنی بیویوں اور اپنے بچوں کو یہ سکھانہ چاہیے کہ کس طرح وو انکے ساتھ تہذیب کا برتاو¿ کریں۔
جماعت اسلامی شریعہ کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے عائلی معاملات کو شریعت کی روشنی میں حل کرنے اور دکھاوے کے بجائے سادہ زندگی گزارنے پر زور دیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے ازدواجی تعلقات میں روز بروز بگاڑ پر تشویش کا اظہار کیا اور اصلاح احوال پر تبادلہ خیال کیا۔پروگرام کی صدارت کر رہے ڈاکٹر ایس فاروق نے پروگرام انعقاد کے لئے تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور اپنے شاعرانہ انداز میں زندگی کے فلسفے کو بہتر انداز میں بیان کر کے اس قانونی سیمینار کو مزید خوبصورت بنا دیا۔اس موقع پر اتر پردیش وقف بورڈ کے رکن اور ایڈوکیٹ محمد زریاب جمال رضوی، کلکتہ سے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ڈاکٹر شہریار سلیم، صاحب آباد سے زوبینہ ناز، نیول آفیسر (ریٹائرڈ) املاک احمد اور دیگر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پرسنل لائ کے ماہر انور عالم کی نئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی اور انہوں نے اپنی کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کیا۔
پروگرام کا آغاز ایڈووکیٹ زاہد اختر فلاحی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اے آئی ای ایم کے سکریٹری ڈاکٹر الیاس سیفی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کی نظامت ایڈوکیٹ رئیس احمد نے کی۔پروگرام میں خصوصی طور پر دہلی مسلم مشاورت کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی، افضل الحق، شاہین کوثر، دہلی کے سابق وقف کمشنر اور ایڈوکیٹ شہزاد خان، ایڈوکیٹ سلیم الدین، مشہور شخصیت اپسا کے ڈائریکٹر جاوید عالم، ایڈوکیٹ حمیرا خان، آفرین، ایڈوکیٹ فرحت، انجینئر ایس زیڈ ہاشمی،سبقت ، ایڈووکیٹ ایم ایم ہاشمی، ایڈووکیٹ اظہر عالم اور اعجاز غوری کے علاوہ کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais