پرانی دہلی کے ذائقے اور ان کی ثقافت کو پیش کرنے کے لئے مہیلا ہاٹ میں ’پرانی دہلی میلہ‘ 11جنوری کو
نئی دہلی،10جنوری(ہ س)۔ پرانی دلی میلے میں پرانی دہلی کے بھرپور ذائقوں اور ان کی ثقافت کو پیش کرنے کے لئےبمقام مہیلا ہاٹ، نئی دہلی 110002 (قریب دلی گیٹ میٹرواسٹیشن)11جنوری 2025ئ بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے سے 10بجے شب تک ’پرانی دہلی میلہ‘ کا انعقاد ک
پرانی دہلی کے ذائقے اور ان کی ثقافت کو پیش کرنے کے لئے مہیلا ہاٹ میں ’پرانی دہلی میلہ‘ 11جنوری کو


نئی دہلی،10جنوری(ہ س)۔

پرانی دلی میلے میں پرانی دہلی کے بھرپور ذائقوں اور ان کی ثقافت کو پیش کرنے کے لئےبمقام مہیلا ہاٹ، نئی دہلی 110002 (قریب دلی گیٹ میٹرواسٹیشن)11جنوری 2025ئ بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے سے 10بجے شب تک ’پرانی دہلی میلہ‘ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ میلے میں خریداری، گیمز، کھانے، آرٹ اور دستکا ری اور کاروباری ادارے اپنے اپنے مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔میلہ کی کنوینر عاصمہ نے بتایاکہ میلے میں معروف فنکاروں کی پرفارمنس، خریداری کے وسیع مواقع، خواتین کی زیر قیادت کاروبار کی خاصیت، ہر عمر کے لیے مختلف قسم کے کھیل اور سرگرمیاں، مغلئی اور جدید کھانے کے اسٹال، آرٹ اور کرافٹ کی نمائشیں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پرانی دِلّی میلے کا مقصد خواتین کی انٹرپرینیورشپ، نیٹ ورکنگ اور چھوٹے کاروباری اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ میلہ خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس سے معاشی ترقی اور بااختیاریت کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے دہلی واطراف کے لوگوں سے میلہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔مزید معلومات کے لیے7503324903پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande