دیوریا، 10 جنوری (ہ س)۔ لکھنؤ سے ای ڈی کی ایک ٹیم جمعرات سے لار تھانہ علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ یہاں رہنے والے نوجوان کے نہ ملنے پر ٹیم نے اس کے والد کو نوٹس دے کر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے لکھنؤ بلایا ہے۔
معلومات کے مطابق، بنگلورو شہر میں موبائل ایپ کے ذریعہ قرض دینے کا بہانہ کرکے دھوکہ بازوں نے کروڑوں روپے کا غبن کیا تھا۔ ای ڈی نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جس نمبر سے ایپ بنائی گئی ہے، وہ لار تھانہ علاقہ کے رہنے والے نوجوان پروین وشوکرما کے نام پر ہے۔
بنگلورو کی ای ڈی ٹیم نے اس معاملے کی اطلاع لکھنؤ ای ڈی کو دی
اسی بنیاد پر لکھنؤ سے ای ڈی کی ٹیم پروین کی تلاش میں لار پولیس اسٹیشن پہنچی تھی۔ جب وہ نہیں ملا تو ٹیم نے نوجوان کے والد سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان درج کیا۔ والد نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا اکتوبر کے مہینے میں ہی بیرون ملک گیا تھا۔ ٹیم نے انہیں لکھنو¿ میں ای ڈی کے دفتر پہنچ کر اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد