ناسک ، 7 ستمبر (ہ س) ناسک ضلع میں وانی-پمپلگاؤں روڈ پر بورالا فورک کے قریب ہفتہ کو ایک تیز رفتار کار نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ وانی پولس اسٹیشن کی ٹیم نے تینوں لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ناسک سول اسپتال بھیج دی ہیں اور فرار کار ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق اس واقعہ میں موٹر سائیکل سوار منگیش رمیش ہلیم (23)، وجے رمیش ہلیم (16) اور گورو توکارام پوار (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا۔ وانی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان