وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 8 ستمبر کو شام 5 سے 8 بجے تک اجین میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پرمہمانوں سے ملاقات کریں گے
اندور کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے
بھوپال، 7 ستمبر (ہ س)۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو محترم والدآنجہانی پونم چند جی یادو کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والے مہمانوں سے 8 ستمبر کو شام 5 بجے سے 8 بجے تک اْجین کے گیتا کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 8 ستمبر کو اندور کے شاندار کنونشن سینٹر میں صبح 10.30 بجے اندور کے ترقیاتی کاموں سے متعلق میٹنگ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اندور ضلع کے انچارج ہیں۔ میٹنگ کے بعد وہ کھنڈوا ضلع کے گاؤں کھالوہ میں منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد ہردہ ضلع کے گاؤں کھودیا (مکڈائی) میں وزیر وجے شاہ کے بڑے بھائی آنجہانی شریمنت راجہ اجے شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد شام 4.20 بجے اجین پہنچیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن