موسیٰ ندی کے نچلے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت
موسیٰ ندی کے نچلے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت حیدرآباد، 7 ستمبر (ہ س)۔ حیدرآباد میں تالابوں کے ایف ٹی ایل اوربفرزونس میں غیر مجازتعمیرات کومنہدم کرنے کیلئے حال ہی میں تشکیل دیئے گئے ادارہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ
موسیٰ ندی کے نچلے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت


موسیٰ ندی کے نچلے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت

حیدرآباد، 7 ستمبر (ہ س)۔

حیدرآباد میں تالابوں کے ایف ٹی ایل اوربفرزونس میں غیر مجازتعمیرات کومنہدم کرنے کیلئے حال ہی میں تشکیل دیئے گئے ادارہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ مانیٹرنگ ایجنسی (حیڈرا)کے عہدیداروں نے موسی ندی کے نچلے علاقوں میں مقیم افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ شدید بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ دوریزروائرس حمایت ساگراورعثمان ساگرلبریزہوگئے ہیں اورتوقع ہے کہ پانی کسی بھی لمحہ چھوڑاجائے گا۔حیڈرا اورریونیو کے عہدیداروں نے شنکرنگر،چادرگھاٹ اورموسی رام باغ کے علاقوں کاآج دورہ کیا۔2 سے 3 دروازے کھول کرپانی چھوڑنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande