500 سے زائد نومولود بچوں کا سودہ کرنے والا ملزم گرفتار
نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س)۔ شمالی ہندوستان میں 500 سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کا سودہ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت اوڈیشہ کے رہنے والے سنگرام داس (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ رواں
500 سے زائد نومولود بچوں کا سودہ کرنے والا ملزم گرفتار


نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س)۔

شمالی ہندوستان میں 500 سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کا سودہ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت اوڈیشہ کے رہنے والے سنگرام داس (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ رواں سال 20 فروری کو روہنی ضلع کے بیگم پور تھانے نے پنجاب اور دہلی میں چھاپے مار کر نو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس سے ایک نومولود بچی بھی برآمد ہوئی ہے۔ جب تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ مرکزی ملزم سنگرام داس مفرور ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی تلاش میں دہلی-این سی آر، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں چھاپے مار رہی تھیں، عدالت نے سنگرام داس کو مفرور قرار دیا تھا۔ وہ مسلسل اپنی جگہ بدل کر پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ پولیس ٹیم تقریباً 1500 کلومیٹر تک اس کا پیچھا کرتی رہی۔ آخر کار اسے کولکاتہ، مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور کرائم برانچ کے ڈی سی پی سنجے کمار سین نے بتایا کہ جب نوزائیدہ بچوں کی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا تو نو لوگوں کو پکڑا گیا۔ ایک ہی خاندان کی ماں بیٹی سمیت تین خواتین ملوث تھیں۔ ان کی شناخت دیوکی (56)، اس کے بیٹے پیوش اگروال (30)، بیٹی پریہ (26)، پنجاب کی رہنے والی پوجا (36)، سمرن جیت کور (36)، بندر کور (42)، راجندر (37) اور رمن کے طور پر ہوئی ہے۔ اس وقت ان سے 10 سے 15 دن کی نوزائیدہ بچی برآمد ہوئی تھی۔ ملزم نے لڑکی کو پنجاب کے علاقے مکتسر سے 50 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ یہ گروہ لڑکی کو 12 سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس معاملے میں مرکزی ملزم سنگرام داس مسلسل مفرور تھا۔ اس نے پورے شمالی ہندوستان کے نیٹ ورک کو سنبھالا ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande